پرکشش شخصیت ،جاندار اداکاری شوبز میں کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے ‘مہک نور

تھیٹر پر کام کرنا ٹی وی اور فلم سے زیادہ مشکل ہے ، یہاں غلطی کی گنجائش نہیں ہوتی‘ انٹر ویو میں گفتگو

لاہور ( شوبزڈیسک) نامور اداکارہ مہک نور نے کہا ہے کہ پرکشش شخصیت اور جاندار اداکاری شوبز میں کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور ہمارا شعبہ اچھے فنکاروں کی خوب پذیرائی کرتا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ تھیٹر پر کام کرنا ٹی وی اور فلم سے زیادہ مشکل ہے اس میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی کیونکہ دیکھنے والے آپ کو فوری رد عمل دے دیتے ہیں ۔میری کوشش ہوتی ہے کہ نئی اور منفرد ڈانس آئٹم پیش کروں ۔ اپنے تمام سینئرز کا دل سے احترام کرتی ہوں کیونکہ ان کی رہنمائی کے بغیر منزل کا حصول ممکن نہیں۔

تبصرے بند ہیں.