Latest National, International, Sports & Business News

پی سی بی نے کنٹریکٹ میں شامل تمام کوچز کو یوٹیوب چینلز چلانے سے روک دیا

کنٹریکٹ میں شامل کوچز یو ٹیوب چینلز نہیں چلائیں گے اور کسی کو بھی انٹرویو دینے کیلئے پیشگی اجازت لینا ہوگی، پی سی بی

لاہور (سپو ر ٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کنٹریکٹ میں شامل تمام کوچز کو یوٹیوب چینلز چلانے سے روک دیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ہائی پرفارمنس سینٹر اور ریجنل ٹیموں کے تمام نئے مقرر کردہ کوچزکو پالیسی سے آگاہ کردیاہے۔پی سی بی کے مطابق کنٹریکٹ میں شامل کوچز یو ٹیوب چینلز نہیں چلائیں گے اور کسی کو بھی انٹرویو دینے کیلئے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔پی سی بی نے واضح کیا کہ پالیسی کیخلاف کام کرنے والوں کوکارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق بورڈ نے یہ فیصلہ گذشتہ دنوں ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئرز ڈویلپمنٹ ثقلین مشتاق کا یوٹیوب پر بیان سامنے آنے کے بعد کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.