اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)پاکستان سیٹیزن پورٹل، ایف بی آر افسران کی کارکردگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی ،وزیر اعظم ڈلیوری یونٹ کو ایف بی آر کیافسران کی کارکردگی رپورٹ موصول ہوئی ، چیئر مین ایف بی آر کی جانب سے بھیجی گئی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کر دی گئی ۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ ایف بی آر کے 68 افسران کے ڈیش بورڈ کی جانچ پڑتال کی گئی،ایف بی آر کے 10اعلی افسران کو ناقص کارکردگی پر سخت تنبیہ اور اظہار ناراضگی کیا ۔ رپورٹ کے مطابق ممبر کسٹم پالیسی،ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس،چیف کولیکٹر بلوچستان کو اظہار ناراضگی کے لیٹر جاری کر دیا گیا ۔ چیف کمشنر آئی آر کراچی،چیف کولیکٹر اسلام آباد،ڈی جی کسٹم کراچی کو بھی کارکردگی بہتر کرنے کی تنبیہ کر دی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق ناقص کارکردگی پر ممبر کسٹم آپرشن،چیف کمشنر آئی آر فیصل آباد کو بھی اظہار ناراضگی کیا گیا ،افسران کو شہریوں کی شکایات سے متعلق کارکرگی بہتر کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق شہریوں کے مسائل کے تسلی بخش حل نہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی کا عندیہ دیدیا گیا ۔ وزیر اعظم آفس نے چیئر مین ایف بی آر کو 556حل شدہ شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم دیدیا گیا ۔ وزیر اعظم آفس کیے مطابق شہریوں کی شکایات کو دوبارہ میرٹ پر حل کیا جائے،چیئر مین آیف بی آر شکایات کے حل کی رپورٹ جمع کروائے،بہتر کارکردگی دکھانیوالے افسران کی تعریف کی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق ممبر آئی ٹی،چیف مینجمنٹ آئی آر،چیف کمشنر آئی آر راولپنڈی اور بہاولپور کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
تبصرے بند ہیں.