کراچی(مانیٹر نگ ڈیسک)پورٹ قاسم پر تیل بردار جہازوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے اور پورٹ انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی جہاز کو نہیں روکا گیا۔پورٹ قاسم اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق پورٹ پر کسی بھی آئل ٹینکر کو داخل ہونے سے روکنے کا کوئی بھی واقعہ پیش نہیں آیا اور تیل بردار جہازوں کو معمول کے مطابق برتھ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ،ترجمان نے مزید بتایا کہ پورٹ پر برتھنگ کی سہولت پہلے آئیے ،پہلے پائیے کی بنیاد پر فراہم کی جاتی ہے ،تاہم ملکی مفاد میں تیل بردار جہازوں کو ترجیحی بنیادوں پر برتھنگ کی سہولت فراہم کی جاتی ہے تا کہ ایندھن کی فراہمی کے سلسلے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آسکے ۔
تبصرے بند ہیں.