پنجاب اسمبلی نے تمام مطالبات زر کے ساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دیدی

لاہور: پنجاب اسمبلی نےتمام مطالبات زر کے ساتھ مالی سال برائے 14-2013 کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔ اسپیکر رانا محمد اقبال کی سربراہی میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس حسب معمول تاخیر سے شروع ہوا،اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی ایوان میں آمد پر ارکان اسمبلی او مہمانوں کی گیلری میں بیٹھے سیاسی کارکنوں کی جانب سے نعرے لگائے گئے جس پر اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرحمان نے اعتراض کیا تاہم اس کے باجود نعروں کا سلسلہ جاری رہا۔ اجلاس کے دوران ایوان نے تمام مطالبات زر کے ساتھ آئندہ مالی سال کے لئے پیش کردہ بجٹ کی منظوری دے دی، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے ایوان کا شکریہ ادا کیا جس کے بعد ایوان کی کارروائی جمعرات کی صبح 10 بجے تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔ واضح رہے کہ آئین کے مطابق ایوان سے منظوری کے بعد بجٹ صوبائی گورنر کے پاس جاتا ہے جو اس پر دستخط کرکے اس کی قانونی حیثیت کی توثیق کرتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.