لاہور( شوبزڈیسک)نامورگلوکار ہ عابدہ پروین نے کہا ہے کہ میری پہچان پاکستان ہے اور اس پر جتنا بھی فخر کیا جائے وہ کم ہے ،نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھرمیں پرستاروں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے اور ان کی محبت اور عزت سے گائیکی کیلئے مزید لگن اور جستجو پیدا ہوتی ہے۔ ایک انٹر ویو میں عابدہ پروین نے کہا کہ میری ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنے فن کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے ملک کانام روشن کروں ، پاکستان میری پہچان ہے اور جب مجھے پاکستان کی نسبت سے عزت ملتی ہے تو دل باغ باغ ہو جاتا ہے ۔ عابدہ پروین نے کہا کہ حال ہی میں حکومت پاکستان کی جانب سے اعلیٰ اعزاز کے لئے نامزدگی کی گئی ہے جس پر نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔میں اعزاز کیلئے نامزدگی پر حکومت پاکستان اورمحبتوں کا اظہار کرنے پر اپنے پرستاروں کی شکر گزار ہوں ۔
تبصرے بند ہیں.