Latest National, International, Sports & Business News

سابق کپتان سلمان بٹ نے اظہر علی کی خامی تلاش کر لی

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان گھٹنوں کا درست استعمال نہیں کر رہے ہیں؛سابق کپتان

کراچی (سپو ر ٹس ڈیسک) سابق قومی کپتان سلمان بٹ نے ٹیسٹ کپتان اظہر علی کی بیٹنگ میں خامی تلاش کر لی۔ انہوں نے کہا کہ اظہر علی کھیلتے ہوئے گھٹنوں کا درست استعمال نہیں کر رہے ہیں، وہ ٹیم لیڈرہیں تاہم ان کی گزشتہ ایک سال میں ویسی کارکردگی نہیں جیسا ان کا بیٹنگ پروفائل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کی بیٹنگ میں میچورٹی اور استحکام آرہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.