اپنی نجی زندگی، کیرئیر کو ہمیشہ سنجیدگی سے لیا اور ہمیشہ سوچ بچار کیساتھ فیصلے کئے ‘ثنا

شوبزاور فیملی کے معاملات میں توازن انتہائی مشکل کام ،چیلنج کے طور پر لیا اور کامیاب رہی ہوں

لاہور(شوبزڈیسک )نامور اداکارہ ثنا نے کہا ہے کہ اپنی نجی زندگی اور کیرئیر کو ہمیشہ سنجیدگی سے لیا ہے اور ہمیشہ سوچ بچار کے ساتھ فیصلے کئے ،شوبز اورفیملی کے معاملات میں توازن انتہائی مشکل کام ہے لیکن میں نے اسے چیلنج کے طور پر لیا اور کامیاب رہی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں ثنا نے کہا کہ میرے سامنے ایسے لوگوں کی بے شمار مثالیں ہیں جنہوںنے وقت پر زندگی کے معاملات کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور جب وہ اپنی زندگی کو ڈسپلن میں لانا چاہتے ہیں تو اس وقت بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے ۔کسی بھی انسان کی کامیابی میں وقت بڑی اہمیت کا حامل ہے اور جو لوگ وقت پر فیصلے کرتے ہیں انہیں پچھتانا نہیں پڑتا۔ انہوںنے کہا کہ نجی زندگی اور اپنے کیرئیر کو ہمیشہ سنجیدگی سے لیا ہے اور ا س کیلئے بہت سوچ سمجھ کر فیصلے کرتی ہوں ،اپنے شوہر سے مشاورت کے بغیر آگے نہیں بڑھتی ۔

تبصرے بند ہیں.