کراچی (شوبزڈیسک) اداکارہ حناء دلپزیر کا کہنا ہے کہ ان کے مشکل وقت میں ان کے رشتے داروں اور دوستوں نے ان کا ساتھ چھوڑ دیا تھا۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کے مختلف ادوار سے پردہ ہٹاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 1992ء میں محبت کی شادی کی تھی، تب وہ 23سال کی تھیں لیکن ان کی شوہر سے جلد علیحدگی ہو گئی اور اس وقت ان کا بیٹا مصطفی صرف تین سال کاتھا۔انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد ان کا کھٹن دور تھا جس دوران ان کے رشتے داروں اور دوستوں نے ان کا ساتھ چھوڑ دیا اور پھر انہوں نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا،انہوں نے بتایا کہ جب وہ کسی بھی تقریب میں جاتیں تو لوگ انہیں اپنے شوہر سے صلح کے مشورے دیتے اور کہتے کہ ابھی تمہاری عمر ہی کیا ہے لیکن پھر آہستہ آہستہ انہیں اکیلا لڑنا آگیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پاک بہت بڑا کارساز ہے اور وہ انسان کے لیے جو کرتے ہیں بہتر ہی ہوتا ہے۔
تبصرے بند ہیں.