برلن(انٹرنیشنل ڈیسک)جرمن شہریوں کی اکثریت ملک سے امریکی افواج کے انخلا کے حق میں ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس وقت امریکا کے چھتیس ہزار فوجی جرمنی میں تعینات ہیں۔ حالیہ سروے کے مطابق سینتالیس فیصد شہریوں کی رائے ہے کہ اس تعداد میں سے بارہ ہزار امریکی فوجیوں کا انخلاء ہو جانا چاہیے۔ ہر چار میں سے ایک یعنی پچیس فیصد مکمل انخلاء کے حق میں ہیں۔ صرف اٹھائیس فیصد جرمن شہریوں کی رائے ہے کہ امریکی افواج موجودہ تعداد میں ہی یہاں تعینات رہنی چاہییں۔ امریکا جرمنی میں تعینات اپنے چند فوجی پولینڈ منتقل کرنا چاہتا ہے۔ یہ فوجی اتحادی ملک و خطے میں کسی ممکنہ بیرونی خطرے سے نمٹنے اور اسٹریٹیجک تعلقات کے تحفظ کے لیے تعینات ہیں۔
تبصرے بند ہیں.