اسلام آباد(نیوزرپورٹر) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ پاکستانی ورکرز جرمنی کی طرف سے تین ملین یوروز کی دی گئی امداد سے چھوٹے کاروبار شروع کر سکیں گے۔یہ امدادی رقم تکنیکی ٹریننگز دینے اور کاروبار میں آسانی کے لئے استعمال کی جائے گی۔ بدھ کو یہاں وزارت اوورسیز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ملازمتیں کھونے والے پاکستانیوں کو دوبارہ بحال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جرمنی کی جانب سے فراہم کی گئی امداد سے بیرون ملک سے آنے والوں کو بینکس سے چھوٹے کاروباری قرضے بھی فراہم کئے جائیں گے۔
تبصرے بند ہیں.