مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا127واں یوم پیدائش کل منایا جائیگا

لاہور (سٹی رپورٹر) تحریک پاکستان کی نامور رہنما، مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا127واں یوم پیدائش 31جولائی جمعہ کو منایاجائے گا ۔تحریک پاکستان کی عظیم رہنما اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح کے یوم پیدائش کے حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ سمیت مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقاریب منعقد کی جائیں گی جن میں مقررین مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح ؒ کی زندگی، ملک وملت کیلئے عظیم خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی سیاسی زندگی پر روشنی ڈالیں گے
مادر ملت

تبصرے بند ہیں.