اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)احتساب عدالت نے آصفہ بھٹو کی توہین عدالت کی درخواست پر اے سی اور اے ایس پی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔بدھ کو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کی ۔اے سی مہرین، اے ایس پی عائشہ گل کی جانب وکیل شیر افضل عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ وکیل شیر افضل کے مطابق آصف علی زرداری کی چھوٹی بیٹی آصفہ نے دروازہ توڑا، وہ آصف علی زرداری سے ملنا چاہتی تھی وہ ملے ہیں۔ جونیئر وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ جیل حکام کی جانب سے آج بھی کوئی پیش نہیں ہوا۔وکیل نے کہاکہ کوئی ملزم ہو، کسی کی ضمانت ہو تو وہ ذاتی حیثیت میں پیش ہوتا ہے، وکیل نے کہاکہ اے سی مہرین، اے ایس پی عائشہ گل کی جانب سے ملاقات نہیں کرنی دی جارہی تھی
تبصرے بند ہیں.