بوسٹن(نیٹ نیوز)اس سال کی ابتدا میں کورونا وبا کےآغاز میں دنیا بھر میں چہرے کے ماسک کی شدید قلت دیکھنے میں آئی اور اب اسی کمی کو دور کرنے کے لئے میساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹٰی) کےماہرین نے بار بار استعمال ہونے والا دنیا کا سستا اور مؤثر ترین ماسک بنایا ہے جس کی قیمت بمشکل 15 ڈالر ہوسکتی ہے۔نئی اختراع کو ’آئی ماسک‘ کا نام دیا گیا ہے جو مکمل طور پر سلیکون سے بنا ہے۔ آلودہ ہونے کے کسی خوف کے بغیر اسے بار بار استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اگرچہ اس پر مزید تحقیق باقی ہے لیکن ماہرین کے مطابق یہ این 95 جیسے ماسک کا ایک بہترین متبادل ثابت ہوسکتا ہے۔اس ماسک کی شکل بہت حد تک این 95 ماسک جیسی ہے لیکن اس میں سلیکون ربڑ شامل کیا گیا ہے جسے جراثیم سے پاک کرکے بار بار استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ ہوا کی آمدورفت کے لئے بنائے دونوں اطراف کے فلٹر بھی تبدیل کئے جاسکتے ہیں۔ آئی ماسک کے بارے میں ایک تفصیلی مضمون برٹش میڈیکل جرنل اوپن میں بھی شائع کیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.