کراچی ڈوبا ہوا ہے اور نیرو اپنی سالگرہ منا رہا ہے ، شبلی فراز

پیپلز پارٹی کی قیادت تیسری بار اقتدار میں لانے والے اپنے ووٹرز سے انتقام لے رہی ہے، وزیر اطلاعات وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کاپہلا نشان حیدرپانے والے کیپٹن سرور شہید کو خراج عقیدت پیش ،جذبے کو سراہا

لاہور (نیوزرپورٹر)بارش میں ڈوبتے کراچی کو دیکھ کر پی ٹی آئی قیادت نے حکومت سندھ کو آڑے ہاتھوں لیا ، وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کراچی ڈوبا ہوا ہے اور نیرو اپنی سالگرہ منا رہا ہے، پیپلز پارٹی تیسری بار اقتدار میں لانے والے ووٹرز سے انتقام لے رہی ہے۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریا ت سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پہلا نشان حیدرپانے والے کیپٹن سرور شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراطلاعات نے کہاکہ پہلا نشان حیدر پانے والے کیپٹن سرور شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،انہوں نے اپنی بے مثال جرات و بہادری سے تاریخ رقم کی۔ انہوںنے کہاکہ مادر وطن پر قربان ہونے والے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں۔ قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.