بیرسٹر فروغ نسیم نے تیسری بار وفاقی وزیر کا حلف اٹھالیا

جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں حکومت کی وکالت کیلئے استعفیٰ دیا تھا

President Dr. Arif Alvi administering oath to Dr. Muhammed Farogh Naseem as Federal Minister, at Aiwan-e-Sadr, on 24-07-2020.

اسلام آباد (نیوزرپورٹر)وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما سینیٹر فروغ نسیم نے تیسری مرتبہ بطور وفاقی وزیر حلف اٹھالیا۔فروغ نسیم نے وفاقی وزیر کی حیثیت سے ایک بار پھر حلف اٹھایا جہاں ایوانِ صدر میں صدر مملکت عارف علوی نے ان سے حلف لیا جس کے بعد فروغ نسیم نے پھر کابینہ کا حصہ بن گئے۔بیرسٹر فروغ نسیم کو تیسری مرتبہ وفاقی وزارت قانون کا قلمدان سونپا گیا ہے۔یاد رہے کہ فروغ نسیم نے جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں حکومت کی وکالت کیلئے استعفیٰ دیا تھا جبکہ اس سے قبل انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی وکالت کے لیے بھی مستعفی ہو کر دوبارہ کابینہ میں آئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.