کراچی (سٹاف رپورٹر)مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کو کراچی میں ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی تعینات کردیا گیا۔سندھ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق ضیاالرحمان کو فرحان غنی کی جگہ ڈی سی سینٹرل تعینات کیا گیا ہے۔ضیا الرحمن کا تعلق پرووینشل منیجمنٹ سروس خیبر پختونخوا سے ہے، ضیا الرحمن کی خدمات سندھ حکومت کے حوالے کی گئی تھیں اور انہیں تاحکم ثانی ڈپٹی کمشنر وسطی تعینات کیا گیا ہے۔سابق ڈی سی سینٹرل فرحان غنی کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات کردیا گیا ہے۔ وزیرامور کشمیر کمیٹی علی امین گنڈا پو ر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی بغیر ٹیسٹ اور میرٹ بھرتی ہوئے، کس قانون کے تحت انہیں سول سروسز میں لایا گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سندھ حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے چھوٹے بھائی ضیا الرحمان کو کراچی کے ضلع وسطی کا ڈپٹی کمشنر مقرر کردیا ہے جس پر تحریک انصاف کے رہنما چراغ پا ہیں۔وزیر امور کشمیرعلی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ کا مولانا فضل الرحمان کے بھائی بغیر ٹیسٹ اور میرٹ بھرتی ہوئے، پتہ نہیں کس قانون کے تحت فضل الرحمان کے بھائی کو سول سروسز میں لایا گیا۔
تبصرے بند ہیں.