انقرہ(این این آئی )استنبول کی معروف آیا صوفیہ مسجد میں آج(جمعہ کو) نماز جمعہ ادا کی جائے گی جس میں صدر رجب طیب اردوان سمیت اعلی شخصیات شرکت کریں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترک ایوانِ صدر نے آفیشل ویڈیو جاری کی ہے جس میں دنیا کے مختلف مسلم ممالک کے فنکاروں نے اپنی اپنی زبان میں تاریخی مسجد پر تعریفی اشعار پڑھے ہیں۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے ٹویٹر پیغام کے ساتھ ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اے آیا صوفیہ،ہوائیں لہراتی رہیں گنبد پر آزادی سے، تم ازل سے ہو ہماری اور ہم ہیں تمہارے۔ ویڈیو میں بوسنیا، البانیا، آزربائیجان، کرد، سواحلی، عربی، بنگالی اور ترکی زبان میں گلوکاروں نے مسجد کے لیے تعریفی اشعار پڑھے
تبصرے بند ہیں.