ایفی ڈرین کوٹہ: حنیف عباسی کیخلاف حتمی چالان تیار

راولپنڈی: اینٹی نارکوٹک فورس ( اے این ایف) نے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کے خلاف مبینہ طور پر500کلو گرام ایفی ڈرین کا کوٹہ الاٹمنٹ اور اسمگلنگ کے الزام میںدرج مقدمے کا حتمی چالان تیاررلیا ہے جورواں ہفتے کے دوران انسدادمنشیات کی خصوصی عدالت میںپیش کیا جائیگا۔ چالان میں سابق رکن قومی اسمبلی کو ایفی ڈرین کی مبینہ طور پر اسمگلنگ کاذمے دار قرار دیا گیا ہے۔چالان میں ان کے خلاف ان کے سندھ کراچی کے ڈیلر عرفات ٹریڈر کے گرفتار مالک آصف شیخانی کابیان بھی شامل کیا گیاہے جس میںملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے حنیف عباسی کی فارماسیوٹیکل کمپنی گریس سے ایفی ڈرین سے بنی کوئی ادویہ وصول ہی نہیںکیں اورنہ ہی سپلائی کی ہیں۔ مقدمے میں ان کے خلاف منشیات اسمگلنگ کی دفعہ9 سی بھی شامل کردی گئی ہے،تفتیشی ٹیم نے حتمی چالان کی منظوری دیدی ہے۔

تبصرے بند ہیں.