اسلام آباد چیمبر کے وفد نے غلاف کعبہ کی زیارت کی

خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے بھی اسلامی متبرکات کی نمائش کا دورہ کیا

اسلام آباد ( نمائندہ سماء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمداحمد وحید کی قیادت میں چیمبر کے وفد نے جمعہ کو سینٹورس مال کا دورہ کیا اور مذہبی متبرکات و نوادرات کی نمائش کا مشاہدہ کیا. وفد میں چیمبر کے سابق صدور، ایگزیکٹو بورڈ کے ارکان اور معروف کاروباری شخصیات شامل تھیں. بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے بھیباقی صفحہ 6بقیہ نمبر4)
اس موقع پر نمائش کا دورہ کیا. سینٹورس مال کی انتظامیہ کے عہدیداران نے چیمبر کے وفد اور دیگر شخصیات کا خیرمقدم کیا. مہمانوں کو نمائش کا دورہ کرایا گیا اور مذہبی فضیلت اور روحانی اہمیت کی نادر اشیاء کی زیارت کرائی گئی. ان متبرکات میں غلاف کعبہ، پردہ باب الکعبہ، چادر روضہ رسول، اور دیگر متبرکات شامل ہیں. خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد اور صدر اسلام آباد چیمبر احمد وحید نے اس روح پرور نمائش کے انعقاد پر چیئرمین پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ سردار تنویر الیاس خان کو خراج تحسین پیش کیا. اس روشن اور مبارک نمائش کا مقصد کورونا وبا کے دوران راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کو روحانی سکون و اطمینان فراہم کرنا ہے. مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ انمول اسلامی متبرکات و نوادرات کی نمائش کے ذریعے سینٹورس مال نے اس نہایت مشکل وقت میں بڑھتی ہوئی مایوسی اور کرب کو کم کرنے میں قابل قدر کردار ادا کیا ہے. نمائش کا دورہ کرنے والے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد میں چیمبر کے صدر محمد احمد ولید، سینئر نائب صدر طاہر عباسی، نائب صدر سیف الرحمٰن، سابقہ صدور اعجاز عباسی، طارق صادق اور میاں شوکت مسعود، سابق سینئر نائب صدور خالد مسعود چوہدری، نوید ملک، کریم عزیز ملک اور اشفاق حسین چٹھہ سمیت چیمبر کے سینئر ممبر چوہدری مسعود اور ایگزیکٹو ممبران محبوب خان، میاں عارف، اسلم کھوکھر، عمر فاروق، عبدالرحمٰن اور ضیاء خالد شامل تھے۔نمائش کا افتتاح بدھ کو وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کیا تھا. وفاقی سیکرٹری سردار اعجاز جعفر، چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس خان، ا.یڈمرل (ر) عبدالعزیز مرزا، چودھری نصیر اور دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں، دس روزہ نمائش جمعہ 3 جولائی تک جاری رہے گی.

تبصرے بند ہیں.