بھارت، بارشوں نے تباہی مچادی، چھ سو پچاس سے زائد ہلاکتیں

بھارت:بارش اور سیلاب سے ہلاکتیں 650 سے تجاوز کرگئیں بھارت میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے بھارت کے شمالی اترکھنڈ میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 650 افراد ہلاک اور ہزاروں افراد بے گھرہوگئے بھارت میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہےجس سے ملک کے بشترشہروں میں بارش سے جانی اور مالی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔ادھرحالیہ بارشوں سے بھارت کے شمالی اترکھنڈمیں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 650 افراد ہلاک اور ہزاروں افراد بے گھرہوگئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے،بھارت میں حالیہ بارشوں اور سیلاب نے سڑکوں، پلوں، بجلی کے کھمبوں اور مواصلات کے نیٹ ورک کو بری طرح تباہ کر دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.