پنجاب حکومت نے دانش سکولوں کے طلباء و طالبات کی سکالر شپ روک دی

یونیورسٹیوں میں پڑھنے والے دانش سکولوں کے طلباء و طالبات کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا اندیشہ

لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت کی جانب سے تعلیم دشمن اقدام اٹھاتے ہوئے لاہور سمیت پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم دانش سکولوں کے طلباء و طالبات کی سکالر شپ روک دی ہے۔ جس کے باعث ان یونیورسٹیوں میں پڑھنے والے دانش سکولوں کے طلباء و طالبات کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ صوبے میں (ن) لیگی دور حکومت کے دوران صوبے بھر کی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم 877 طلباو طالبات کی سکالر شپ کی مد میں صرف 6 کروڑ روپے جاری کئے جانے تھے جو نہیں کئے گئے۔

تبصرے بند ہیں.