اسلام آباد(کامرس رپورٹر) وفاقی دارلحکومت میں 2 کنال سے 4 کنال کے مکانات پر ایک لاکھ روپے فی کنال ٹیکس عائد کیا گیا ہے جب کہ وفاقی دارالحکومت میں 5 کنال اور اس سے بڑے مکانات پر 2 لاکھ روپے فی کنال ٹیکس عائد کیا گیا ہے، اسلام آباد میں 4 کنال اور اس سے زائد کے فارم ہاو¿سز پر بھی لگژری ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔شہر اقتدار میں 4 کنال کے فارم ہاو¿س کے 5000 سے 7000 مربع فٹ تک تعمیر شدہ حصے پر 25 روپے فٹ سالانہ ٹیکس عائد کیا گیا ہے، چارکنال کے فارم ہاو¿س کے 7001 سے 10 ہزار مربع فٹ تک تعمیر شدہ حصے پر 40 روپے فٹ سالانہ ٹیکس عائد کیا گیا ہے جب کہ چار کنال کے فارم ہاو¿س کے 10 ہزار مربع فٹ سے زائد تعمیر شدہ حصے پر 50 روپے فٹ سالانہ ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔چارکنال سے بڑے فارم ہاو¿س کے 5000 سے 7000 مربع فٹ تعمیر شدہ حصے پر 60 روپے فٹ ٹیکس عائد کیا گیا ہے جب کہ 7001 سے 10 ہزار مربع فٹ تک تعمیرشدہ حصے پر 70 روپے فٹ ٹیکس لگایا گیا ہے اور 10 ہزار مربع فٹ سے زائد تعمیر شدہ حصے پر 80 روپے فٹ ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.