سندھ ہائیکورٹ ، صرف وکلاءکو کمرہ عدالت میں جانے کی اجازت

کراچی(بیورورپورٹ )کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ ہائی کورٹ کی نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی جس کے تحت صرف وکلا کو کمرہ عدالت میں جانے کی اجازت دی گئی ہے، نئی ایڈوائزری کے تحت احاطہ عدالت میں داخل ہوتے ہوئے ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ صرف وکلا کو کمرہ عدالت میں داخل ہونے کی اجازت ہے اور وہ بھی دستانوں اور ماسک کے بغیر داخل نہیں ہوسکتے، اس کے علاوہ عدالتی عملے کو بھی آپس میں ہاتھ ملانے اور قریب آنے سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ، ایڈوائزری کے تحت تمام عدالتوں کے ائیر کنڈیشنز بند، کھڑکیاں اور دروازے کھول دیے گئے ہیں

تبصرے بند ہیں.