پنجاب کے وزیر اقلیتی امور کورونا میں مبتلا ، اجلاس میں بھی شرکت کی

لاہور(سپیشل رپورٹر)پنجاب کے وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آ گیسٹن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز عالم نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر صوبائی وزیر نے اپنے فیس بک اکاو¿نٹ پر بھی اپ لوڈ کر دی، اعجاز عالم نے جمعہ کے روز ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بھی شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے وزراءاور ارکان اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کیں ، اعجاز عالم کے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے والے ممبران پر بجلی کی مانند گری اور سب میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔

تبصرے بند ہیں.