برائلر گوشت کی سرکاری نرخنامے کی بجائے من مانے نرخوں پر فروخت

مختلف مقامات پر 260کی بجائے330سے350روپے فروخت ہوا

لاہور( این این آئی)حکومت کے دعوئوں کے باوجود گزشتہ روز بھی مختلف مقامات پر برائلر گوشت کی سرکاری نرخنامے کی بجائے من مانے نرخوں پر فروخت کی گئی ۔ سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت کی قیمت 260روپے، زندہ برائلر مرغی179روپے فی کلو اور فارمی انڈوں کی قیمت 101روپے فی درجن پر مستحکم رہی ۔ تاہم مختلف مقامات پر دکانداروںنے 260روپے کی بجائے330سے350روپے فی کلو تک فروخت جاری رکھی ۔ کئی مقامات پر دکانداروںنے من مانے نرخنامے کی وجہ سے گرفتاریوں کے ڈر سے صرف جاننے والے گاہکوں کو گوشت فروخت کیا ۔

تبصرے بند ہیں.