آئندہ ہفتے سے روزانہ کیسز میں 15 سے 20 فیصد اضافے کا امکان

اسلام آباد(ہیلتھ رپورٹر) حکام نے جہاں ایک روز کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ ٹیسٹس کیے وہیں یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ لاک ڈاو¿ن ہٹانے کی وجہ سے آئندہ ہفتے سے روزانہ کے کیسز میں 15 سے 20 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 ہزار 346 ٹیسٹس کیے گئے جس میں سے 6 ہزار 165 سندھ، 5 ہزار 439 پنجاب، ایک ہزار 644 خیبرپختونخوا اور ایک ہزار 331 ٹیسٹ سلام آباد میں کیے گئے، مجموعی طور پر ملک میں اب تک کووِڈ 19 کی تشخیص کے لیے 4 لاکھ 29 ہزار 600 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک روز کے دوران ملک میں 2 ہزار 132 نئے کیسز اور 42 اموات رپورٹ ہوئیں جن میں سے 350 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 10 ہزار 900 ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، اس حوالے سے قومی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عامر اکرم کا کہنا ہے کہ اندازوں کے مطابق حکومت کی جانب سے لاک ڈاو¿ن ہٹانے کے فیصلے کے نتیجے میں روزانہ کے کیسز میں 15 سے 20 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وائرس کے ظاہر ہونے کا عرصہ 5 سے 7 دن ہے اس لیے ہمیں خدشہ ہے کہ عوام کے درمیان رابطوں میں اضافہ ہونے کی وجہ سے روزانہ کی کیسز کی تعداد بھی بڑھے گی، تاہم ان کے بقول کیسز میں اضافے کی فیصد کا تعین کرنے کے لیے ا?ئندہ ہفتے ہم بہتر پوزیشن میں ہوں گے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ اگر کیسز میں اضافہ 15 سے 20 فیصد ہوا تو ہمارے کے لیے یہ اطمینان کی بات ہوگی کیوں کہ ہم اس صورتحال سے نمٹ سکیں گے لیکن اس میں مزید تیزی مسئلہ بن سکتی ہے جو ہوسکتا ہے حکومت کو لاک ڈاو¿ن ہٹانے کے فیصلے پر دوبارہ غور کے لیے مجبور کرے، انہوں نے عوام کو ہدایت کی کہ عید کے موقع پردوست احباب سے ملاقاتوں میں، مارکیٹ اور کام کی جگہوں پر جاتے ہوئے احتیاطی اقدامات اپنائیں۔یہ بات مد نظر رہے کہ وزیر منصوبہ بندی اسد عمر بھی خبردار کرچکے ہیں کہ اگر عوام احتیاط کرنے میں ناکام رہے تو حکومت کاروباری اور صنعتی ادارے کھولنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرسکتی ہے، ڈاکٹر عامر اکرام کا کہنا تھا کہ عید کی تعطیلات کے باجود این سی او سی ملک میں وبا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے روزانہ اجلاس کرے گی ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہم نے عملے کی دستیابی کے انتظامات کرلیے ہیں۔دوسری جانب پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے وزیراعظم عمان خان اور صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے نام خطوط ارسال کر کے ملک میں وائرس کی موجودہ صورتحال سے ڈاکٹروں، نرسز اور طبی عملے کی جانوں کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کیا، ساتھ ہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہیلتھ ورکرز کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں اور پ±ر تشدد حادثات سے انہیں محفوظ رکھنے کے لیے ہسپتالوں میں سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

تبصرے بند ہیں.