لاہور (کامرس رپورٹر)انٹر سٹی ٹرانسپورٹرز نے ملک بھر میں یکساں پالیسی لائے جانے تک گاڑیاں چلانے سے انکار کردیا، ملک بھر کے ٹرانسپورٹروں نے پبلک ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی قائم کرلی جس کا کہنا ہے کہ قومی رابطہ کمیٹی کی طرف سے ملک بھر کی پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے مشترکہ اور یکساں ایس اوپیز جاری ہونے تک انٹر سٹی ٹرانسپورٹ نہیں چلائیں گے۔چاروں صوبوں کے ٹرانسپورٹروں کا اجلاس لاہور میں ہوا جس میں کہا گیا کہ ہر صوبے کے پبلک ٹرانسپورٹ کے ایس او پیز میں ابہام موجود ہے، ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ قومی رابطہ کمیٹی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کرکے ملک کے لیے یکساں اور متفقہ ایس او پیز جاری کرے ورنہ عید تک اور بعد میں بھی ٹرانسپورٹ نہیں چلائیں گے، چاہے بسیں غیر معینہ مدت تک کھڑی رکھنی پڑیں کیونکہ موجودہ ایس او پیز کے تحت بسیں چلانا نقصان دہ ہے۔
تبصرے بند ہیں.