اسلام آباد (ہیلتھ رپورٹر)دنیا بھر میں کورونا وبا کے پنجے گاڑنے کے بعد اب پاکستان میں اس کا پھیلاو¿ تیزی سے ہورہا ہے اور اس کے مزید نئے متاثرین سامنے آنے کے بعد مجموعی طور پر مصدقہ کیس کی تعداد 43 ہزار 336 ہوگئی جبکہ اموات 926 تک جاپہنچیں، پاکستان میں اس وبا کو تقریباً 3 ماہ کا عرصہ ہوچکا ہے اور اس دوران اس کے کیسز میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ابتدائی طور پر آنے والے چند کیسز، پہلے درجنوں میں گئے جبکہ ہم یومیہ سیکڑوں یا یوں کہیں کہ ہزار سے زائد کیسز دیکھنے میں آرہے ہیں، اس کے علاوہ اموات کی شرح بھی اچانک بڑھ گئی ہے، اگر اس تقریباً 3 ماہ کے عرصے کا جائزہ لیں تو 26 فروری 2020 کو ملک میں پہلا کیس سامنے آیا جس کے بعد مارچ کے آخر تک ان کیسز کی تعداد 2000 سے تجاوز کی جبکہ اموات 26 تک رہیں، اپریل میں وائرس کا پھیلا کچھ تیز ہوا اور ایک ماہ یعنی 30 اپریل تک پاکستان میں کیسز ساڑھے 16 ہزار سے زائد ہوگئے اور اموات 385 تک جاپہنچی۔تاہم مئی کا مہینہ اس وائرس کے پھیلاو¿ کے حساب سے اب تک سب سے خطرناک ثابت ہوا ہے اور یکم مئی سے 18 مئی یعنی صرف 18 روز میں کیسز کی تعداد ساڑھے 16 ہزار سے بڑھ کر 43 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ اموات بھی بڑھ کر 900 کا ہندسہ عبور کرگئیں۔ جہاں ایک طرف کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا وہی دوسری طرف حکومتی سطح پر لگائی گئی مختلف پابندیاں اور لاک ڈاو¿ن کو سلسلہ وار نرم کیا جارہا جبکہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے کاروباری مراکز ہفتے اور اتوار کو بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ملک بھر میں تمام شاپنگ مالز کھولنے کی اجازت دے دی۔آج (19 مئی) کی صورتحال کو دیکھیں تو کورونا کے نئے متاثرین اور اموات سامنے آئیں جبکہ صحتیاب افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد جہاں کیسز کی تعداد ابتدا میں کم تھی وہاں کیسز اب ایک ہزار سے تجاوز کرگئے ہیں، سرکاری سطح پر فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں مزید 37 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے، ان نئے متاثرین کے بعد وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 997 سے بڑھ کر 1034 ہوگئی۔اسی طرح گلگت بلتستان بھی کورونا سے کم متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل تھا، تاہم اب وہاں بھی کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، گلگت بلتستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی، ان 10 نئے متاثرین کے بعد گلگت بلتستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 540 سے بڑھ کر 550 ہوگئی۔ادھر آزاد کشمیر جہاں حال ہی میں لاک ڈاو¿ن میں دی گئی نرمی کو ختم کیا گیا وہاں کورونا سے مزید 3 افراد متاثر ہوگئے، واضح رہے کہ اس وقت پورے ملک میں سب سے کم متاثرین اور انتقال کرنے والوں کی شرح آزاد کشمیر میں ہے، آزاد کشمیر میں متاثر ہونے والے ان 3 افراد کے بعد وہاں مجموعی کیسز کی تعداد 115 تک پہنچ گئی۔ملک میں سامنے آنے والے ان متاثرین کے باجود اس عالمی وبا کے مریضوں کا صحتیاب ہونا دیگر کے لیے امید کا باعث ہے، اس وقت ملک میں مصدقہ کیسز کی ایک بڑی تعداد صحتیاب ہوچکی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 567 مریض اس وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے، جس کے بعد پاکستان میں اس وقت تک کورونا وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11922 سے بڑھ کر 12 ہزار 489 ہوگئی۔علاوہ ازیں ملک میں کیسز کی مجموعی صورتحال کچھ اس طرح ہے کہ اب تک مصدقہ کیسز 43 ہزار 336 ہیں جس میں سے 926 کا انتقال ہوچکا ہے جبکہ 12 ہزار 489 صحتیاب ہوگئے ہیں تو اس طرح 29 ہزار 921 فعال کیسز ہیں۔صوبوں کے حوالے سے دیکھیں تو سندھ میں سب سے زیادہ 17 ہزار 241 کیسز جبکہ پنجاب میں 15 ہزار 346 لوگ متاثر ہیں، خیبرپختونخوا میں یہ وائرس 6 ہزار 230 جبکہ بلوچستان میں 2 ہزار 820 لوگوں کو متاثر کرچکا ہے، مزید یہ کہ دیگر علاقوں میں اسلام آباد کے کیسز پر نظر ڈالیں تو وہاں ایک ہزار 34 لوگ متاثر ہیں، گلگت بلتستان میں 550 جبکہ آزاد کشمیر میں 115 لوگ اس عالمی وبا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ملک میں اموات کی صورتحال کچھ اس طرح ہے، خیبرپختونخوا: 334، سندھ: 280، پنجاب: 260، بلوچستان: 38، اسلام آباد: 09، گلگت بلتستان: 04اور آزاد کشمیرمیں 1مریض جاں بحق ہوا۔خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا تھا اور 25 مارچ تک کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ چکی تھی، تاہم اس کے بعد مذکورہ وائرس نے پاکستان میں اپنے پنجے گاڑنا شروع کردیے اور اب تک 41 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ملک میں کورونا وائرس سے پہلی موت 18 مارچ کو خیبرپختونخوا میں ہوئی تھی جس کے بعد 31 مارچ تک اموات کی مجموعی تعداد 26 ہوگئی تھی، تااہم یکم اپریل سے لے کر 30 اپریل تک مزید 359 اموات ریکارڈ کی گئیں، بعد ازاں مئی میں یہ تعداد 800 سے تجاوز کرگئی۔
تبصرے بند ہیں.