شبلی فراز وزیر اطلاعات ، عاصم سلیم باجوہٰ معاون خصوصی مقرر

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر شبلی فراز کو وزیر اطلاعات و نشریات مقرر کردیا جبکہ معاون خصوصی اطلاعات فردوش عاشق اعوان سے عہدہ واپس لے لیا گیا۔فردوس عاشق اعوان کی جگہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو وزیر اعظم کا نیا معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے۔وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹ کے ذریعے وفاقی کابینہ میں ہونے والی تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شبلی فراز اور عاصم سلیم باجوہ مل کر ایک بہترین ٹیم بنائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.