PIA کی میلبرن کےلئے پہلی پرواز

لاہور (سپیشل رپورٹر) پی آئی اے کی خصوصی پرواز 300 سے زائد مسافروں کو لے کر ملکی تاریخ میں پہلی بار میلبرن کے لیے روانہ ہو گئی، ترجمان پی آئی اے کے مطابق خصوصی پرواز لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے 300 سے زائد مسافروں کو لے کر آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوئی جب کہ آسٹریلیا سے ایک خصوصی پرواز مسافروں کو لے کر 26 اپریل کو واپس لاہور پہنچے گی۔مسافروں کا کہنا تھا کہ مشکل گھڑی میں تارکین وطن پاکستانیوں کے لیے پی آئی اے بہترین خدمات انجام دے رہی ہے۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں لاک ڈاو¿ن کے باعث مختلف ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے کے لیے قومی ائیر لائن کی خصوصی پروازیں چلائی جا رہی ہیں اور اب تک متعدد ممالک سے ہزاروں پاکستانیوں کو واپس لایا جا چکا ہے۔

تبصرے بند ہیں.