نیشنل سیونگز کی تمام بچت سکیموں اور اکاﺅنٹس پر شرح منافع کم کر دی گئی

اسلام آباد(کامرس رپورٹر) حکومت نے سینٹرل ڈائریکٹریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) کی تمام بچت اسکیموں اور اکاو¿نٹس پر شرح منافع کم کردی، اب رقم جمع کروانے اور سرمایہ کاری کرنے پر نئی قیمتوں کا اطلاق 24 اپریل سے ہوگا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ سلسلہ وار نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 2 فیصد کمی کے ساتھ 10.54 فیصد کے بجائے 8.54 فیصد ہوگئی، بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس اور پینشنرز بینیفٹ اکاو¿نٹ پر ریٹ آف ریٹرن 1.96 فیصد پوائنٹس کمی کے بعد 12.28 فیصد سے کم ہوکر 10.32 فیصد ہوگئی۔اسی طرح ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر ریٹ آف ریٹرنز 2.28 فیصد پوائنٹس کمی کے ساتھ 10.52 فیصد سے 8.28 فیصد ہوگیا۔علاوہ ازیں اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر ریٹرز 3.03 فیصد پوائنٹس کی کمی کے بعد 11.13 فیصد سے 8.10 فیصد ہوگیا، مزید یہ کہ سیونگز اکاو¿نٹس سرٹیفکیٹ پر بھی ریٹ آف ریٹرن 1.6 فیصد کمی کے ساتھ 8.60 فیصد کے بجائے 7 فیصد ہوگیا۔ریٹ آف ریٹرنز پر نظرِ ثانی کر کے اس میں کمی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ میں کمی کے ساتھ پاک انویسٹمنٹ بانڈز اور ٹریڑری بلز پر طویل مدتی سرمایہ کاری کی گرتی ہوئی سیکنڈری مارکیٹ کی پیداوار کے سبب کی گئی۔

تبصرے بند ہیں.