لاہور (سپیشل رپورٹر )سی بی اے ی آئینی مدت ختم ہونے کے بعد پی آئی اے میں نئے ریفرنڈم کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں ، سال 2018 میں س بی اے بننے والی پیپلز یونٹی کی مدت ختم ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کی ذیلی تنظیم انصاف ایمپلائز یونین نے سی بی ریفرنڈم چیلنج کردیاہے ۔ انصاف ایمپلائز یونین نے جمعہ کے روز ریفرنڈم این آئی آر سی عدالت میں چیلنج کیا اور این آئی آر سی عدالت سے پیپلز یونٹی کی سی بی اے کو کالعدم قراردینے کی استدعاکی ۔ پیپلز یونٹی دو سال قبل 23 اپریل کو سی بی اے بنی تھی، این آئی آر سی کی جانب سے کالعدم قرار دئیے جانے پر ملازمین کی سی بی اے کا نیا ریفرنڈم کرایا جائے گا ۔سی بی اے کو کالعدم قراد دینے کیلئے انصاف ایمپلائز یونین کے صدر ناصر مہدی جنجوعہ اور سیکرٹری جنرل محمود بخاری نے درخواست دی۔
تبصرے بند ہیں.