اسلام آباد (ہیلتھ رپورٹر)پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 237 ہوگئی ہے جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 11429 تک جا پہنچی ہے، 237 ہلاکتوں میں سے اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 85 افراد انتقال کرچکے ہیں، سندھ میں 73، پنجاب میں 65، بلوچستان میں8 جب کہ گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوئے۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق کے مطابق اب تک ک±ل131،365 ٹیسٹ ہو چکے ہیں جبکہ 2527 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو جا چکے ہیں ۔آج بروز جمعہ ملک بھر سے کورونا وائرس کے اب تک 284 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے سندھ میں 274 اور اسلام آباد سے 10 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔صوبے میں آج بروز جمعہ اب تک کورونا کے مزید 274 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق مرتضیٰ وہاب نے کی، سندھ میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا سےمتاثرہ مریضوں کی تعداد 3945 ہوگئی ہے جب کہ 73 افراد وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں، مرتضیٰ وہاب کے مطابق سندھ میں اب تک کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 772 ہوگئی ہے، صوبائی محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ صوبے میں ہونے والی 73 ہلاکتوں میں سے کراچی میں 67 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں آج کورونا وائرس کے مزید 10 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں، پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 214 ہوگئی ہے جب کہ شہر میں اب تک وائرس سے 3ا فراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔پنجاب میں جمعرات کو کورونا وائرس کے مزید 177 کیسز اور 9 ہلاکتیں سامنے آئیں جس کے بعد صوبے میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 65 ہوگئی ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے مطابق صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 4767 ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں اب تک وائرس سے 905 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں جمعرات کو کورونا کے مزید 55 کیسز سامنے آئے جبکہ مزید 2 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جس کی تصدیق محکمہ صحت کی جانب سے بھی کی گئی ہے، صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 607 اور ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے، صوبائی محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں اب تک کورونا کے 175مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔خیبر پختونخوا میں جمعرات کو 88 نئے کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئیں جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 85 تک پہنچ گئی جب کہ مجموعی کیسز 1541 ہوگئے ہیں، خیبرپختونخوا میں اب تک 455 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔گلگت بلتستان میں جمعرات کو مزید 10 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 300 ہوگئی جب کہ اب تک 212 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں، محکمہ صحت کے مطابق گلگت میں زیر علاج افراد کی مجموعی تعداد 85 رہ گئی ہے اور صحتیابی کا تناسب 73 فیصد سے زائد ہے، ذلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے 3 افراد کا انتقال ہوا ہے۔آزاد کشمیر میں جمعرات کو کورونا وائرس کے 4 نئے کیسز سامنے آئے جس کی تصدیق آزاد کشمیر کے فوکل پرسن برائے کورونا ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر نے کی، نئے کیسز سامنے آنے کے بعد علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 55 ہوگئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.