اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) : قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا ۔اجلاس میںڈپٹی چئیرمین نیب ، پراسیکیوٹر جنرل اکاﺅ نٹبلٹی نیب ،ڈی جی آپریشن نیب اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ نیب کی یہ دیرینہ پالیسی ہے کہ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بارے میں تفصیلات عوام کو فراہم کی جائیں جو طریقہ گزشتہ کئی سالوں سے رائج ہے جس کا مقصد کسی کی دل آزاری مقصود نہیں ۔ تمام انکوائریاں اورانویسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جوکہ حتمی نہیں۔ نیب قانو ن کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا موقف معلوم کر نے کے بعد مزید کاروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں 6انکوائریوں کی منظوردی دی گئی۔جن میںعالیہ امیر زوجہ عامر خورشید ایڈیشنل سیکرٹری سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن حکومت سندھ، اسحاق لاشاری،اسمٰعیل لاشاری سابق سب انسپکٹرز پولیس اور دیگر،پورٹ قاسم اتھارٹی کے افسران واہلکاران اور دیگرکے خلاف 2انکوائریاں،منظور شاہ سابق چیف انجینئرہائی ویز ،نسیم شاہ چئیرمین سندھ آبادگار بورڈ ضلع مٹیاری،انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کے افسران واہلکاران کے خلاف انکوائریز شامل ہیں۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میںڈاکٹر ظہور احمد میڈیکل انچارج سول ہسپتال کراچی اور دیگر،محمد محسن ،راحیلہ مگسی اور دیگر کے خلاف انکوائریز اب تک عدم شواہد کی بنیاد پرقانون کے مطابق بند کرنے کی منظوری دی گئی۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میںماڈل کسٹمزکولیکٹوریٹ آف ایکسپورٹس کے افسران و اہلکاران، میسرزسکائی کلان گلوبل پرائیویٹ لمیٹڈکے مالکان/پراپرائٹرز اور دیگر،ماڈل کسٹم کولیکٹوریٹ اپریزمنٹ کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کے افسران واہلکاران اور دیگر کے خلاف انکوائریز قانون کے مطابق کارروائی کے لئے ایف بی آر کو بھجوانے کی منظوردی دے گئی۔ قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور عوام کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے ۔نیب کا ایمان -کرپشن فری پالیسی ہے ۔انہوں نے تمام ڈائریکٹر جنرلز نیب کو ہدایت کی کہ میگا کرپشن کے وائٹ کالر مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ نیب کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الا قوامی اداروں نے خصوصاََ ورلڈ اکنامک فورم کی حالےہ رپورٹ میںنیب کی آگاہی اور تدارک کی پالیسی کو سراہا ہے جو نیب کےلئے اعزازکی بات ہے ۔ نیب نے چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی قےادت میںاحتساب سب کےلئے کی پالیسی کے تحت گزشتہ دو سال میں 178 ارب روپے بلواسطہ اور بلا واسطہ طور پر بدعنوان عناصر سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے جو ایک ریکارڈ کامیابی ہے۔
تبصرے بند ہیں.