پاکستان میں کورونا سے مزید 4 جاں بحق ،تعداد 224 ہو گئی ، 10513 متاثر

اسلام آباد (ہیلتھ رپورٹر)پاکستان میں کورونا وائرس سے آج اب تک مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں مہلک وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 224 ہو گئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 10513 تک پہنچ گئی ہے، 224 ہلاکتوں میں سے اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 83 افراد انتقال کرچکے ہیں،اس کے علاوہ سندھ میں 69، پنجاب میں 58، بلوچستان میں8 جب کہ گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوئے ، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ک±ل ٹیسٹ 124,549 جبکہ 2337صحتیاب ہو چکے ہیں۔آج بروز جمعرات اب تک ملک بھر سے کورونا وائرس کے 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 4 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جن میں سے اسلام آباد میں 10 کیسز، پنجاب اور بلوچستان میں 2،2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس سے آج مزید 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 58 ہوگئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 4590 ہے جب کہ صوبے میں اب تک وائرس سے 790 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں آج کورونا وائرس کے مزید 10 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں، اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 204 ہوگئی ہے جب کہ شہر میں اب تک وائرس سے 3ا فراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں آج کورونا سے مزید 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق محکمہ صحت کی جانب سے بھی کی گئی ہے، صوبے میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے ، صوبے میں بدھ کو کورونا وائرس کے مزید 57 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 552 ہوگئی، صوبائی محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں اب تک کورونا کے 168 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔سندھ میں بد ھ کو مزید 320 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور 3 افراد وائرس سے انتقال کرگئے، ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کے مطابق سندھ میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 69 اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 3373 ہوگئی ہے، انہوں نے بتایا کہ صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 50 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 715 ہوگئی ہے۔خیبر پختونخوا میں بدھ کو 108 نئے کیسز اور 3 ہلاکتیں سامنے آئیں جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 83 تک پہنچ گئی جب کہ مجموعی کیسز 1453 ہوگئے ہیں، خیبرپختونخوا میں اب تک 414 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔گلگت بلتستان میں بدھ کو مزید 7 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 290 ہوگئی جب کہ اب تک 201 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں، محکمہ صحت کے مطابق گلگت میں زیر علاج افراد کی مجموعی تعداد 86 رہ گئی ہے اور صحتیابی کا تناسب 73 فیصد سے زائد ہے، گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے 3 افراد کا انتقال ہوا ہے۔آزاد کشمیر میں بدھ کو کورونا وائرس کا ایک کیس سامنے آیا جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیا گیا جس کے بعد علاقے میں کیسز کی تعداد 51 ہوگئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.