کراچی (بیورو رپورٹ )کراچی میں ہیٹ ویو کا آغاز ہوگیا، سمندری ہوائیں معطل ہونے سے درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ پر پہنچ گیا، شہر قائد میں اپریل کے دوسرے ہفتے میں ہی گرمی نے زور دکھانا شروع کردیا ہے، کراچی میں پارہ 40ڈگری پر پہنچ گیا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت 42ڈگری تک جانے کی پیش گوئی کی ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کراچی میں آج سے شروع ہونے والی رواں سال کی معتدل ہیٹ ویو کاسلسلہ مزید 2 روز تک رہے گا جس کے باعث شہر میں گرمی کی لہر مزید دو روز تک جاری رہے گی
تبصرے بند ہیں.