پاکستان میں کورونا وائرس 63 نگل گیا ، 4339 متاثر

لاہور (ہیلتھ رپورٹر)پاکستان میں آج کورونا وائرس سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے ا?نے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4339 تک پہنچ گئی ہے، ملک بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی 63 ہلاکتوں میں سے سندھ اور خیبرپختونخوا میں 20،20 ، پنجاب 17 ، گلگت بلتستان 3 ، بلوچستان 2 اور اسلام ا?باد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔آج بروز جمعرات ملک میں اب تک کورونا وائرس کے مزید 132کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور 2 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جو خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہوئی ہیں۔ اب تک پنجاب میں 80کیسز، خیبرپختونخوا 33 کیسز اور 2 ہلاکتیں جب کہ اسلام آباد میں 19 کیسز سامنے آچکے ہیں۔خیبرپختونخوا میں آج کورونا وائرس کے اب تک مزید 33 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے ا?ئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں، سرکاری پورٹل کےمطابق خیبرپختونخوا میں نئے کیسز کے بعد مجموعی تعداد 560 ہوگئی ہے، واضح رہےکہ صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 70افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔پنجاب میں آج ( جمعرات)کورونا کے اب تک مزید 80 کیسز سامنے آچکے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2188 ہوگئی ہے جب کہ اب تک 17 افراد کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کیسز کی تصدیق کی جس کے مطابق 58 قیدی، 695 زائرین، 756 عام شہری اور رائے ونڈ قرنطینہ میں کورونا کے 657 مریض ہیں، پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا سے 17 اموات ہوئی ہیں جب کہ 35 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں آج کورونا کے مزید 19 کیسز سامنے ا?چکے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔اسلام آباد میں مزید کیسز سامنے ا?نے کے بعد شہر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 102 ہوگئی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں اب تک کورونا سے ایک مریض کا انتقال ہوا ہے۔سندھ میں بدھ کو کورونا کے مزید 50 کیسز سامنے آئے اور 2 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کی تصدیق صوبائی ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کی، اس طرح صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 1036 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 20 تک جا پہنچی ہیں، مرتضیٰ وہاب کے مطابق صوبے میں مزید 11 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 280 ہوگئی ہے۔بلوچستان میں بدھ کو کورونا کے مزید 8 کیسز سامنے آئے اور ایک ہلاکت بھی رپورٹ ہوئی جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 212 اور ہلاکتیں 2 ہوگئی ہیں۔لیاقت شاہوانی کے مطابق بلوچستان میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 76 ہوگئی ہے۔گلگت بلتستان میں بدھ کو صرف ایک کیس سامنے ا?یا جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 213 تک جا پہنچی ہے، گلگت میں مہلک وائرس سے متاثرہ 96مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں جب کہ 3 افراد وفات پاچکے ہیں، خیال رہےکہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ بھی شامل ہیں۔آزاد کشمیر میں بدھ کو کورونا کے مزید 10کیسز سامنے آئے جن میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے ، زیر صحت آزاد کشمیر کے مطابق بھمبر میں 6، میرپور میں 3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور ایک ڈاکٹر بھی کورونا سے متاثر ہوا جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 28 ہوگئی ہے، واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاو¿ روکنے کے لیے 24 مارچ سے تین ہفتوں کے لیے لاک ڈاو¿ن ہے۔

تبصرے بند ہیں.