کوروناوائرس ، پاکستان میں 55 جاں بحق ، 4000 سے زائد متاثر

لاہور (ہیلتھ رپورٹر)پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 55 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4004 تک پہنچ گئی ہے ، ملک بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی 55 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ 18 ہلاکتیں سندھ میں ہوئی ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں 17، پنجاب میں 15، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے، آج(منگل ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے بھی کورونا سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔آج بروز منگل ملک میں کورونا وائرس کے اب تک مزید 249 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے خیبرپختونخوا میں 95 کیسز ایک ہلاکت، پنجاب 86 کیسز، سندھ 54 کیسز ایک ہلاکت، بلوچستان 10، کشمیر 3 اور اسلام ا?باد میں ایک کیس رپورٹ ہوا جب کہ پہلی ہلاکت بھی ہوئی۔
سندھ میں ا?ج کورونا کے مزید 54 کیسز سامنے ا?ئے اور ایک ہلاکت بھی رپورٹ ہوئی جس کی بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 986 ہوگئی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے ، مرتضیٰ وہاب کے مطابق صوبے میں مزید 16 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 269 ہوگئی ہے۔پنجاب میں آج کورونا کے مزید 86 کیسز سامنے ا?ئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2004 ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 15 ہے،صوبے میں نئے کیسز کی تصدیق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کی،پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈی جی خان میں 251 زائرین، گوجرانوالہ 39، وہاڑی 27، ڈی جی خان 18 شہری، ملتان 457 زائرین، جہلم 40، سرگودھا 22، حافظ آباد 37، لاہور 297، راولپنڈی 67، اٹک 1، قصور 9، رائے ونڈ قرنطینہ 404، ملتان 4 شہری، میانوالی 3، بہاولنگر 18، فیصل ا?باد قرنطینہ 18، منڈی بہاو¿ الدین 17، ننکانہ صاحب 15، لودھراں 3، فیصل آباد 21 شہری، نارووال 6، خوشاب 4، لیہ 17، گجرات 102، رحیم یار خان 18، بہاولپور 3، سیالکوٹ 23، اوکاڑہ 1، چنیوٹ 6، شیخوپورہ 1، بھکر 1، راجن پور 1 اور 49 قیدی بھی کورونا میں مبتلا ہیں،واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے اب تک25 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔خیبرپختونخوا میں آج کورونا وائرس کے مزید 95 کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک ہلاکت بھی ہوئی جس کی تصدیق وزیر صحت تیمور خان کی جانب سے کی گئی،وزیر صحت کے مطابق صوبے میں نئے کیسز کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 500 ہوگئی ہے جب کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کرم سے تعلق رکھنے والا 70 سالہ مریض انتقال کرگیا جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 17 ہوگئی، وزیر صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں اب تک کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 69 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں آج کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آئی ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہے جب کہ شہر میں ایک اور کیس سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 83 ہوگئی ہے۔بلوچستان میں آج بروز منگل کورونا کے مزید 10 کیسز سامنے آئے ہیں جو پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں، صوبے میں نئے کیسز کے بعد کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 202 ہوگئی ہے جب کہ اب تک ایک ہی ہلاکت ہوئی ہے، دوسری جانب صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 60 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ جام کمال نے کی۔آزاد کشمیر میں آج اب تک کورونا کے مزید 3 کیسز سامنے آئے ہیں جو پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 18 ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاو¿ روکنے کے لیے 24 مارچ سے تین ہفتوں کے لیے لاک ڈاو¿ن ہے۔ گلگت بلتستان میں پیر کو کورونا کا صرف ایک کیس سامنے آیا جس کے بعد گلگت بلتستان میں کیسز کی مجموعی تعداد 211 تک جا پہنچی ہے، گلگت میں مہلک وائرس سے متاثرہ 15 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں جب کہ 3 افراد وفات پاچکے ہیں، خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ بھی شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.