لاہور (سپیشل رپورٹر ) آٹا بحران پر ایف آئی اے کی رپورٹ منظر عام آنے کے بعد صوبائی وزیر خوراک مستعفی ہوگئے ہیں ، جبکہ سابق سیکرٹری خوراک نسیم صادق(موجودہ کمشنر ) اورسابق ڈائریکٹر فوڈ ظفر اقبال کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کیہدایات پر چینی اور آٹا بحران کی تحقیقات کےلئے دو انکوائری کمیٹیاں بنائی گئیں جنہوں نے اپنی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کر دی جسے وزیر اعظم نے من و عن پبلک کرنے کا حکم دیا ۔ انکوائری رپورٹ میں وفاقی اور صوبائی محکموں کی ناقص پلاننگ اور پالیسی کے سبب بحران پیدا ہونے کی نشاندہی کی گئی ۔ پنجاب میں ذمہ داری صوبائی و زیر خوراک سمیع اللہ چوہدری پر عائد کی گئی کہ انہوں نے گندم خریداری کےلئے کوئی پلاننگ نہ کی جس کی وجہ سے پنجاب نے 22 دن کی تاخیر سے خریداری شروع ہوئی ۔ متعلقہ افسران کی نااہلی کے باعث محکمہ خوراک پنجاب طلب و رسد کا طریقہ کار وضع کرنے اور فلورز ملز کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوا، پنجاب میں گندم خریداری ٹارگٹ سابق سابق سیکرٹری فوڈ نسیم صادق ، سابقہ ڈائریکٹر فوڈ ظفر اقبال پر عائد ہوتی ہے ۔
تبصرے بند ہیں.