سری نگر (نیٹ نیوز)مقبوضہ کشمیر میں رونما ہونے والے دو واقعات میں جھڑپوں کے نتیجے میں 9کشمیری جاں بحق اور تین بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کیے جانے کے بعد سے متنازع وادی میں مستقل لاک ڈاو¿ن ہے اور کورونا وائرس کے سبب اس میں مزید سختی کردی گئی ہے۔بھارتی فوج کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے الزام عائد کیا کہ لائن آف کنٹرول کے قریب شمالی کیرن کے علاقے میں اتوار کی صبح 5مسلح افراد مارے گئے، انہوں نے بیان میں کہا کہ جھڑپوں میں تین فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، کرنل راجیش کالیا نے زخمی ہونے والوں کی تعداد نہیں بتائی اور کہا کہ زخمی ہونے والوں کا علاج جاری ہے البتہ ابھی تک کسی بھی آزاد ذرائع سے واقعے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔یاد رہے کہ یہ واقعہ ایک ایسے موقع پر ہوا جب 24گھنٹے قبل ہی جنوبی کلگام کے علاقے میں ایک اور جھڑپ کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ مرنے والے تمام افراد مسلح تھے اور وہ مقامی علاقے کے رہنے والے تھے۔
تبصرے بند ہیں.