کورونا وائرس میں مو¾ثر علاج ، ترکی کمپنی کا دوا تیار کرنے کا دعویٰ

لاہور (نیٹ نیوز)برادر اسلامی ملک ترکی کے ایک بڑے دوا ساز ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایسی دوا تیار کرلی ہے جو کورونا وائرس کے علاج میں مثبت نتائج دے گی۔ٹی آر ٹی کی رپورٹ کے مطابق دوا ساز کمپنی سے تعلق رکھنے والے عبدی ابراہیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’تحقیق کے بعد ہم نے ایسی دوا تیار کرلی جو کورونا کے خلاف علاج میں مو¿ثر ثابت ہوسکتی ہے جس کے بعد ہم نے اسے وزارت صحت کو پیش کردیا،انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہم پورے سال یہ دوا تیار کریں گے اور پورے ترکی میں اس کا عطیہ کریں گے‘دوا ساز ادارے نے ڈاکٹرز، فارماسسٹ، نرسز اور پورے طبی عملے کا شکریہ بھی ادا کیا۔خیال رہے کہ ترکی میں اب تک 20 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 425 افراد اس وائرس سے ہلاک بھی ہوچکے ہیں، دوسری جانب ترکی میں اب تک 484 افراد علاج کے بعد صحتیاب بھی ہوئے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں اب تک اس وائرس سے59 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہی اور جبکہ 10 لاکھ سے زائد افراد میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔کوویڈ – 19 ایک عام وائرل ہونے والاکورونا وائرس ہے جو عام طور پر ایسے جانوروں کو متاثر کرتا ہے جو بچوں کو دودھ پلاتے ہیں تاہم یہ وائرس سمندری مخلوق سمیت انسانوں کو بھی متاثر کرتا ہے ، اس وائرس میں مبتلا انسان کا نظام تنفس متاثر ہوتا ہے اور اسے سانس میں تکلیف سمیت گلے میں سوزش و خراش بھی ہوتی ہے اور اس وائرس کی علامات عام نزلہ و زکام یا گلے کی خراش جیسی بیماریوں سے الگ ہوتی ہیں۔کورونا وائرس کی علامات میں ناک بند ہونا، سردرد، کھانسی، گلے کی سوجن اور بخار شامل ہیں اور چین کے مرکزی وزیر صحت کے مطابق اس وبا کے پھیلنے کی رفتار بہت تیز ہے،واضح رہے کسی کورونا وائرس کا شکار ہونے پر فلو یا نمونیا جیسی علامات سامنے آتی ہیں جبکہ اس کی نئی قسم کا اب تک کوئی ٹھوس علاج موجود نہیں مگر احتیاطی تدابیر اور دیگر ادویات کی مدد سے اسے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.