ورنر پنجاب چودھری سرور نے عوام سے کورونا سے بچائو کیلئے نمازجمعہ گھر وں میں ادا کرنے کی اپیل کر دی۔ انہوں نے کہا کہ عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے حکومت اور طبی عملہ کا ساتھ دیں۔
گورنر پنجاب چودھری سرور نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام گھروں میں رہیں، کورونا وائرس لینے باہر نہ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن تجویز نہیں تنقید کی پالیسی پر گامزن ہے، کورونا کیخلاف دشمن سے جنگ جیسے جذبہ کی ضرورت ہے، چین پاکستان کیساتھ کھڑا ہے ہمیں بھی اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی۔چودھری سرور کا کہنا تھا 22 کروڑ عوام کو چٹان جیسی مضبوطی سے کورونا کیخلاف کھڑا ہونا ہے، عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے حکومت اور طبی عملہ کا ساتھ دیں، عوام کو چاہیے محدود رہیں اور محفوظ رہیں اور کورونا کو شکست دیں۔
تبصرے بند ہیں.