شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے دو جوان وطن پر قربان ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا، آپریشن کے دوران پاک فوج کا دہشتگروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے، شہید ہونے والوں میں حوالدار شیر زمان خان اور سپاہی محمد جواد شامل ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کے ساتھ لڑائی کے دوران دو دہشتگرد بھی ہلاک ہوئے۔
تبصرے بند ہیں.