آزادی مارچ: قومی اسمبلی کا اجلاس 7 نومبر کو طلب، وزیراعظم خطاب کریں گے

آزادی مارچ کا سیاسی حل کیسے نکالا جائے، حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 7 نومبر کو طلب کر لیا، وزیر اعظم عمران خان اجلاس میں اظہار خیال کرینگے۔ اجلاس میں آزادی مارچ سے متعلق کھل کر بحث ہوگی، اپوزیشن کو بات کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی کارکردگی اور دھرنے کے مقاصد پر بھی بات ہوگی، ارکین بھی اپنے خیالات کا بھرپور اظہار کریں گے، آزادی مارچ کے معاملے کو سینیٹ میں بھی اٹھایا جائے گا۔

 

تبصرے بند ہیں.