Latest National, International, Sports & Business News

نیب کا تمام ملزمان کو گرفتار کرتے وقت ویڈیو بنانے کا فیصلہ

نیب نے تمام ملزمان کو گرفتار کرتے وقت ویڈیو بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ نیب راولپنڈی نے ڈپٹی ڈائریکٹر اسد جنجوعہ کو ویڈیوز بنانے کا ٹاسک دے دیا۔نیب ذرائع کے مطابق سیاسی شخصیات کی گرفتاری کے وقت ویڈیو بنائی جاتی ہے، مقصد گرفتاری کے وقت ملزم کی عزت نفس مجروح ہونے سے بچانے کا ریکارڈ رکھنا ہے، ملزمان سے تفتیش کی بھی مکمل ریکارڈنگ کی جاتی ہے، نیب حوالات میں بھی ملزمان کی نگرانی کے لیے کیمرے نصب ہیں۔

تبصرے بند ہیں.