بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر کلسٹر بموں کے حملے کے بعد کی صورتحال پر غور کیلئے وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا جس میں سیاسی اور عسکری قیادت شرکت کرے گی۔معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں وزیرخارجہ، وزیر دفاع، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور مسلح افواج کے سربراہان سمیت اہم شخصیات شرکت کریں گی۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کنٹرول لائن پر کلسٹر بموں کے حملے کے بعد کی تشویشناک صورتحال کے سبب طلب کیا گیا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کے بگڑتے حالات سمیت قومی سلامتی امور پر غور کیا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.