بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر اندھا دھند فائرنگ اور گولہ باری، سول آبادی کے خلاف کلسٹر بموں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے 30 اور 31 جولائی کی درمیانی رات وادی نیلم میں توپ خانے اور کلسٹر بموں سے سول آبادی پر حملہ کیا۔ کلسٹرکنونشن کے تحت ایسے مہلک ہتھیاروں کا استعمال ممنوع ہے، عالمی برادری بھارت کی جانب سے عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔آئی ایس پی آر کے مطابق رواں سال بھارت نے اب تک 1824 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس سے 16 افراد شہید 105 زخمی ہو چکے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.