ایل این جی سکینڈل میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں 15 اگست تک توسیع کر دی۔ایل این جی کیس میں نیب نے شاہد خاقان عباسی کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ 15 اگست تک عید کی چھٹیاں ہیں۔ جج محمد بشیر نے کہا کوئی بات نہیں چٹھی کے دن سماعت کر لیتے ہیں۔پیشی کے موقع پر شاہد خاقان عباسی نے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس موق پر مسلم لیگ ن کے رہنما بھی شریک تھے۔ سینیٹ الیکشن کے سوال پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا دوپہر کو فیصلہ ہو جائے گا، جمہوریت کی فتح ہو گی۔
تبصرے بند ہیں.