شاہد خاقان عباسی گرفتار، نیب حکام ساتھ لے گئے

سابق وزیر اعظم اورمسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی کوگرفتار کر لیا گیا، نیب نے انہیں ایل این جی کیس میں گرفتار کیا ہے۔نون لیگ کے رہنما احسان اقبال نے شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں قومی احتساب بیورو (نیب) کے حکام اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو لاہور ٹول پلازہ ٹھوکر نیاز بیگ پرروکا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.